Results 1 to 1 of 1
  1. #1

    Talking اپنے جیون روگ اکٹھے کر لیتا ہوں

    Follow us on Social Media





    چِیدہ چِیدہ لوگ اکٹھے کر لیتا ہوں
    اپنے جیون روگ اکٹھے کر لیتا ہوں

    جب بھی خوشیاں آنا چاہیں اِس دامن میں
    میں سب اپنے سوگ اکٹھے کر لیتا ہوں

    دل آنگن میں ایک سکوت جو چھا جاتا ہے
    چلتے پِھرتے جوگ اکٹھے کر لیتا ہوں

    جب سانسوں کو سانسیں زخمی کر لیتی ہیں
    یاد کے میٹھے چوگ اکٹھے کر لیتا ہوں

    ہِجر کے پنچھی آ بیٹھیں جب دیواروں پر
    تب لمحے سنجوگ اکٹھے کر لیتا ہوں



 

 

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •